یمن کے شہر مأرب میں
عرب اتحادی فوج کے کمانڈر بریگیڈئر علی یوسف الکعبی نے بتایا ہے کہ حوثی اور علی
عبداللہ صالح کے حامی جنگجوؤں پر مشتمل باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد گورنری کے
مغربی علاقے میں واقع صراوح ڈائریکٹوریٹ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
بریگیڈئر الکعبی نے لڑائی میں حوثی ملیشیا
کے متعدد جنگجوؤں کی ہلاکت اور بڑی تعداد کو زندہ گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔
ادھر اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے
دارلحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع ضبوہ فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ نیز جنوبی صنعاء
ہی کے علاقے السبعین کو پر بھی اتحادی طیاروں نے بمباری کی۔
تعز شہر میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر
اتحادی طیاروں کی بمباری سے حوثی اور صالح ملیشیا کے 18 باغی ہلاک ہوئے۔
ادھر میدان جنگ میں پے در پے شکست سے بےحال
حوثی باغیوں نے اپنی 32 فوجی گاڑیاں لحج شہر کی شمالی مشرقی المسمیر ڈائریکٹوریٹ
منتقل کر دی ہیں۔
دارلحکومت صنعاء میں زوردار دھماکے سے
شمالی علاقہ لرز اٹھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا صنعاء کے علاقے النہضہ کے
سامنے جامع النور میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔

0 comments:
Post a Comment