مصر ڈاک ٹکٹ پرغلط تصویر شائع عوامی حلقوں کا شدید رد عمل
مصرمیں نیشنل پوسٹل اتھارٹی کی جانب سے ڈاک ٹکٹ پر قدیم دور کے ایک مصری بادشاہ کی غلط تصویر شائع کرنے پر سوشل میڈیا اور عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے اتھارٹی کے ذمہ داروں پر تاریخ سے نا بلد ہونے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان کی توجہ اس غلطی کی جانب مبذول کرائی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ٹکٹ پر فراعنہ کے دور کے “اوزوریس” نامی بادشاہ کی شبیہ شائع کی گئی ہے جب کہ اس کے نیچے ایک دوسرے بادشاہ”حابی” الہ النیل کا نام درج ہے جب کہ حابی الہ النیل کی دستیاب شبیہ بالکل مختلف ہے۔ ڈاک ٹکٹ کی اشاعت میں ہونے والی اس فاش غلطی پر شہریوں نے سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک کے ذریعے کڑی تنقید کی ہے اور انتظامیہ کو مصر کی تاریخ سے نابلد قرار دیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment