القدس میں چودہ سالہ لڑکے کی شہادت سے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ
مقبوضہ بیت المقدس کی باب العمود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے چودہ سالہ لڑکے کا 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
اسرائیلی پولیس نے نوجوان کی شہادت پر دعوی کیا ہے کہ انہوں نے القدس میں چھرا گھونپنے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کی کوشش کرنے والے فرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
بدھ کے روز علی الصباح ہی اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں کے داخلی راستوں پر بیرئر لگانے شروع کر دیئے تھے۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوپا سمری نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے عرب کالونیوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس بنانے شروع کر دیئے تھے۔

0 comments:
Post a Comment