ترک صدر رجب طیب اردگان نے
روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ انقرہ کی دوستی سے محروم ہوسکتا ہے۔انھوں نے یہ انتباہ
روسی جنگی طیاروں کی جانب سے شام کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں ترکی کی فضائی
حدود کی دومرتبہ خلاف ورزی کے بعد جاری کیا ہے۔
انھوں نے برسلز میں
بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مشعل کے ساتھ منگل کے روز مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا
ہے کہ ''اگر روس ترکی جیسے ملک کی دوستی سے محروم ہوجاتا ہے تو پھر وہ بہت کچھ کھو
دے گا''۔
ان کا موجودہ بحران کے
دوران روس کے خلاف یہ پہلا سخت بیان ہے۔انھوں نے روس اور اس کے اتحادی ایران پر
الزام عاید کیا ہے کہ وہ شامی صدر بشارالاسد کی ریاستی دہشت گردی کو برقرار رکھنے
کے لیے کام کررہے ہیں۔
انھوں نے روسی طیاروں کی
جانب سے شام میں فضائی مہم کے دوران ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کہا کہ
''یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ اب اس پر خاموش رہنا ممکن نہیں رہا ہے''۔

0 comments:
Post a Comment