شامی فوج نے صوبہ حمص کے گاؤں
السمالیل کے نزدیک دہشت گردوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
ہوگئے۔ اس کے علاوہ شامی فوج نے رقہ کے اطراف میں داعش ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیئے
جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
جبکہ شام کے صوبہ ادلب کے جنوبی
گاؤں مردیخ میں روسی فضائیہ نے داعش ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد
ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مسلح دہشت گردوں
نے ملک کے مختلف علاقوں پر حملے کیئے جس سے ایک شامی جاں بحق اور ایک بچہ سمیت متعدد
افراد زخمی ہوگئے۔ دہشتگردوں نے صوبہ حما کے علاقے سقیلبیہ، شمالی لاذقیہ کے علاقے
کفر دلبہ، دیرالزور اور صوبہ درعا پر حملے کیئے۔ دہشتگردوں نے ان حملوں میں مارٹر گولوں
کا استعمال کیا جبکہ ان تمام حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

0 comments:
Post a Comment