عراقی فضائیہ نے داعش خلاف آپریشن
میں پیش قدمی کرتے ہوئے تکریت کے شمال میں واقع الشرقاط نامی شہر پر دہشتگرد جماعت
کے ایک ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس سے داعش کا ہیڈ کروارٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
اس کے علاوہ عراقی فضائیہ صوبہ
الانبار کے شہر الکرمہ میں بھی داعش کے ایک قافلے پر بمباری کی جس میں پچیس دہشت گرد
ہلاک، نو گاڑیاں تباہ اور تیس دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ جبکہ عراقی فوج نے داعش خلاف ملک
گیر آپریشن کو آگے بڑھاتے ہوئے رزمیہ اور صلاح الدین میں بھی کارروائیوں کا آغاز
کردیا ہے۔
دوسری جانب عراقی فوج کا کہنا
ہے کہ ہم بہت جلد صوبہ الانبار کو بھی داعش کے قبضے سے آزادر کرا لیں گے۔ عراقی صوبہ
انبار کے جوائنٹ کمیشن کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی فوج
کی جیت کے لمحات آن پنچے ہیں اور ہماری فوجیں صوبہ میں ہمت سے آگے بڑہ رہی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment