• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    ایٹمی سمجھوتے سے ایران کے بین الاقوامی تعاون میں آسانیاں پیدا ہوں گی: خوشرو


    اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے کہا ہے کہ ایران میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے مقدمات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جس سے مختلف سیکورٹی، ترقیاتی اور ماحولیاتی شعبوں میں تہران کے تعاون کے مزید آسان ہونے کا راستہ ہموار ہو گیا۔

     غلام علی خوشرو نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کو علاقے کے لیے مثبت اور اہم اثرات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں مذاکرات انجام دینے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ علاقائی مذاکرات، اقوام متحدہ کے منشور میں درج مشترکہ اصول اور اہداف و مقاصد یعنی دوسرے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز، سیاسی آزادی و خودمختاری، ارضی سالمیت اور قومی حاکمیت کے حق کے احترام کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔ غلام علی خوشرو نے تشدد اور انتہا پسندی کے پھیلنے کی طرف اشارہ کیا اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے ایرانی صدر کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا کہ جو انھوں نے دو سال قبل "تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف دنیا" کے عنوان سے پیش کی تھی اور جسے جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایٹمی سمجھوتے سے ایران کے بین الاقوامی تعاون میں آسانیاں پیدا ہوں گی: خوشرو Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top