فلسطین کی القدس یونیورسٹی میں بھارتی صدرپرناب مکھرجی کی آمد پر سینکڑوں طلبہ نے بھارت کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیل سے تعاون ختم کرے۔
پرناب مکھرجی اپنے اعزاز میں دی گئی ڈگری وصول کرنے کیلیے یونیورسٹی میں آئے تو انہیں طلبہ کی نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ یونیورسٹی طلبہ نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ''بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے ؟ بھارتی صدر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں، بھارتی صدر کو فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہیے

0 comments:
Post a Comment