تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفنسجانی نے روس کا شام میں دہشتگردوں پر حملہ کرنے پر اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ شام کا خاتمہ اور دہشتگردوں کی آمد سلطنت کو تقسیم کرنے کا دعوی اسرائیل کا خواب ہے ۔
ہاشمی نے بدھ کے روز سانحہ منیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ اس قسم کا سانحہ بہت حیرت کی بات ہے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حجاج کرام کی ہلاکت پر جو سعودی عرب نے جواز اور وضاحت پیش کی ہیں اس سے ابھی تک کوئی ملک مطمئن نہیں ہے ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ ہاشمی نے افغانستان ، یمن ،شام ،لیبیا اور اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اسلام کے دشمنوں، جاھل دہشتگرد گروپوں اور انتہا پسنددوں کو مسلمان اپنے اثاثے فراہم کررہے ہیں جس سے وہ ہمارے دینی بھائیوں کو قتل کرتے ہیں ۔

0 comments:
Post a Comment