اسرائیل
میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اپنی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے
فلسطینیوں کے قتل پر چیخ چیخ کر عالمی برادری کو متوجہ کرنا شروع کیا ہے۔ انسانی حقوق
کی اسرائیلی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ماورائے عدالت فلسطینیوں کا قتل عام
کر رہی ہے۔
یہودی
انسانی حقوق کے گروپوں نے بدھ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ صہیونی
فوج اور پولیس اہلکار کسی بھی فلسطینی کو محض شک کی بنیاد پر گولی مار کر قتل کردیتے
ہیں۔ اس طرح کسی بھی شخص کو قتل کرنا ماورائے آئین اور ماورائے عدالت ہے، اس طرح کے
قتل عام کا کوئی جواز نہیں ہے۔

0 comments:
Post a Comment