• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    پناہ گزینوں کے بحران پر یورپی یونین اور ترکی کے مذاکرات

    یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی رہنما ترکی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بلیجیئم کے دارالحکومت برلسز میں جمع ہو گئے ہیں۔
    ان مذاکرات میں پناہ گزینوں کے مسئلے میں ترکی کے کردار پر خاص طور پر بات چیت کی جائے گی۔
    اس سال اب تک سمندر کے راستے تقریباً چھ لاکھ مہاجرین یورپی یونین کے مختلف ممالک میں پناہ کی غرض سے پہنچ چکے ہیں۔
    ترکی اب تک 20 لاکھ افراد کو اپنے ہاں پناہ دے چکا ہے جن کی اکثریت شام میں جاری جنگ سے فرار ہونے والوں کی ہے۔
    برسلز مذاکرات سے پہلے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے سلسلے میں یورپی یونین کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ اس معاملے میں ’ترکی نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پناہ گزینوں کے بحران پر یورپی یونین اور ترکی کے مذاکرات Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top