یمن کی لحج گورنری میں
المنصورہ اور المضاربہ محاذوں پر یمن کے عوامی مزاحمت کاروں اور منحرف صدر علی
عبداللہ صالح کے حامی جنگجوؤں اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا آغاز ہو
گیا ہے جبکہ عرب اتحادیوں اور یمن کی سرکاری فوج پر مشتمل مشترکہ دستے الجوف کی جانب
پیش قدمی کر رہے ہیں۔
مزاحمت کار ذرائع نے بتایا ہے کہ تعز
گورنری پر اتحادیوں کی بمباری کے نتیجے میں باغی ملیشیاؤں کے 46 جنگجو مارے گئے۔
انہی ملیشیاؤں کے متعدد جنگجو الضالع اور اب کے علاقوں میں مزاحمت کاروں سے لڑائی
میں ہلاک ہوئے۔

0 comments:
Post a Comment