ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران کے سابقہ لبنانی سفیر غضنفر رکن آبادی سانحہ منیٰ میں ابھی تک لاپتہ ہیں ۔
امیر عبد اللھیان نے منگل کے روز فارس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں متاثرین کی لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے ملک روانہ کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے متاثرین کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہے کہ لاشوں کو اگلے مرحلے میں ان کے ملک روانہ کیا جاے گا ۔اور انہوں نے تاکید کرتے ہوے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ میں غضنفر رکن آبادی ابھی تک لاپتہ ہے جس کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے ۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کسی بھی ایرانی کو مکہ مکرمہ میں اس وقت تک دفن نہیں کیا جاے گا جب تک ان کے خاندان نہیں کہے گے ۔

0 comments:
Post a Comment