• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 8, 2015

    اسرائیلی وزراء کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صہیونی چال ہے:حماس



    اسرائیلی حکومت نے تمام وزراء کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید کرتے ہوئے بیت المقدس میں پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے وزارء کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے فیصلے کو ایک چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

    حماس  کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اپنی کابینہ کے ارکان وزراء کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک کر ایک نئی چال چلنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے نزدیک اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ترجمان نے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول میں مسلسل داخلے اور بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حکومت سنجیدہ ہے تو یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول میں داخلے کا سلسلہ بند کرائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی وزراء کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی صہیونی چال ہے:حماس Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top