ایران کے ساتھ مصر کی دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہے: حسنین ہیکل
مصر کے معروف مصنف اور صحافی حسنین ہیکل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مصر کی دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اخـبار الیوم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف مصنف اور صحافی حسنین ہیکل نے جمعے کی رات ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مصر کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ ایران کے ساتھ دشمنی کی حالت میں نہ رہے کیونکہ اس دشمنی کا کوئی جواز نہیں ہے۔حسنین ہیکل کا مزید کہنا تھا کہ مصر کو ایران، ترکی اور ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ حسنین ہیکل کا کہنا تھا کہ عرب خطے کی تقدیر کا فیصلہ دوسرے کرتے ہیں جس کے اثرات اس خطے کے ممالک کے حالات پر پڑتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment