دبئی سے عربی
زبان میں نشریات پیش کرنے والے "العربیہ" نیوز چینل کی فلسطینی تحریک آزادی
کی مخالفت پر مبنی پالیسی نے فلسطینی عوام میں سخت اشتعال پیدا کیا ہے۔ العربیہ کی
خبروں اور تجزیوں کے انداز بیان پر فلسطین کے صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید
رد عمل کے بعد اب "العربیہ" چینل کی انتظامیہ سے فلسطینیوں سے معافی کا مطالبہ
کیا گیا ہے۔
فلسطینی صحافتی
حلقوں کی جانب سے العربیہ نیوز چینل کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل نوازی
پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ العربیہ چینل فلسطینی تحریک آزادی، تحریک مزاحمت اور
فلسطینیوں کی قربانیوں کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔

0 comments:
Post a Comment