• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 7, 2015

    یمن قیام امن: حوثی باغیوں کی اقوام متحدہ کو تحریری یقین دہانی


    یمن کے حوثی باغیوں نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر اقوام 
    متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے۔
     یمن کے صدر منصور ہادی کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی معاہدے سے پہلے حوثی باغی اُن علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں جن پر گذشتہ سال کے دوران انھوں نے قبضہ کیا ہے۔
    انصار اللہ کے نامی حوثی باغیوں کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں امن منصوبے کو ’سیاسی نظام کی بحالی کے لیے اہم اوربنیادی قدم قرار دیا ہے۔‘
    خط میں کہا گیا ہے کہ ’دیگر جماعتوں سمیت ہماری جانب سے ان سات نکات کو ایک منصوبے کے طور پر تسلیم کیا جاتاہے۔ ہم اقوام متحدہ کی جانب سے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر دوبارہ لانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘
    خط میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ’مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے۔‘
    یمن میں جاری بحران اور امن کا قیام، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے لڑائی میں یمن کی سرکاری فوج کا ساتھ دینے کے باعث پیچیدگیوں کا شکار ہے۔
    دوسری جانب حوثی باغیوں کو بھی ایران کی طرف سے بیرونی امداد حاصل ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن قیام امن: حوثی باغیوں کی اقوام متحدہ کو تحریری یقین دہانی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top