• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 7, 2015

    یمن: خود کش حملے، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی


    داعش کے شدت پسند گروپ نے یمن کے شہر عدن میں سرکاری ہیڈکوارٹرز اور سعودی اتحاد کے مراکز پر متواتر تباہ کن حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
    ان حملوں کو راکٹ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کا الزام ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائل پر عائد کیا گیا تھا۔
    تاہم، آن لائن پوسٹ میں دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے خود کش تھے، جو ان کے مسلح جنگجوؤں نے چار مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کیے۔
    متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ منگل کو عدن میں ہونے والے راکٹ حملوں میں یمن کے فوجی اور سعودی اتحادیوں سمیت 15  فوجی ہلاک ہوئے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: خود کش حملے، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top