اسرائیلی
حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے گرد 65 کلو میٹر طویل ایک نئی
باڑ لگائی گئی ہے جس کا مقصد غزہ کے شہریوں کو اسرائیلی کالونیوں میں دراندازی سے روکنا
ہے۔
اسرائیل
کے سرکاری ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کی شام اسرائیلی فوج کی جانب سے
جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گردو پیش میں 65 کلو میٹر طویل
ایک باڑ مکمل کرلی گئی ہے۔ اس باڑ کا مقصد غزہ کے شہریوں کو جنوبی فلسطینی علاقوں میں
بنائی گئی یہودی کالونیوں میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔

0 comments:
Post a Comment