• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, October 6, 2015

    عراق کے مختلف شہروں میں متعدد کار بم دھماکے، 63 افراد ہلاک

    عراق میں پولیس اور طبی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    سب سے مہلک دھماکوں میں سے ایک بغداد سے 55 کلومیٹر دور صوبہ دیالہ کے شیعہ اکثریتی قصبے خالص میں ہوا جس میں کم از کم 40 افراد مارے گئے۔
    پولیس کے مطابق دارالحکومت بغداد میں بھی دو دھماکے ہوئے جن میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
    اس کے علاوہ ملک کے جنوب مغربی شہر بصرہ سے 15 کلومیٹر دور واقع قصبے الزبیر میں بھی ایک دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
    یہ دھماکے ایک ایسے دن ہوئے ہیں جب عراق میں 12 سال بعد بغداد کے سب سے قلعہ بند علاقے ’گرین زون‘ کو عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق کے مختلف شہروں میں متعدد کار بم دھماکے، 63 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top