• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, October 6, 2015

    عراق:بغداد کا گرین زون 12 سال بعد عام عوام کے لیے کھول دیا گیا

    عراق میں 12 سال بعد بغداد کے سب سے قلعہ بند علاقے جسے گرین زون بھی کہا جاتا ہے کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
    عراق کے وزیراعظم حیدر العابدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بہتری کی جانب عملی قدم بڑھانے کا ایک حصہ تھا جس کا انھوں نے ’عوام سے وعدہ کیاتھا‘۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ پابندیاں اب بھی قائم رہیں گی جن میں کئی علاقے یا سڑکیں ایسی ہیں جہاں جانے کے لیے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوگی۔
    گرین زون دس کلومیٹر کا وہ علاقہ ہے جہاں سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے واقع ہیں۔ اس علاقے کو سنہ 2003 میں امریکہ کی جانب سے کیے جانے والےحملوں کے بعد سکیورٹی اقدامات کے پیشِ نظر عام شہریوں کے لیے بند کر دیاگیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق:بغداد کا گرین زون 12 سال بعد عام عوام کے لیے کھول دیا گیا Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top