• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 21, 2015

    روس کے شام میں حملے، بچوں سمیت 370 ہلاک


    شام میں انسانی حقوق کی ایک آبزرویٹری نے منگل کے روز جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ تین ہفتے قبل روس کے شام میں شروع کئے گئے فضائی حملوں میں ابتک 370 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی ایک تہائی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
    آبزرویٹری کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ان روسی حملوں میں 127 شامی شہری جبکہ 36 بچے ہلاک ہوئے۔

    لندن کے مرکزی دفتر سے آبزرویٹری کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والے باقی افراد کا تعلق مختلف مسلح تنظیموں کے جنگجوؤں سے ہے۔ ان میں داعش اور شام میں القاعدہ کا ونگ النصرہ فرنٹ قابل ذکر ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس کے شام میں حملے، بچوں سمیت 370 ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top