• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, October 27, 2015

    داعش نے تین افراد کو ستونوں سے بارود باندھ کر اڑا دیا


    شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" نے شام کے تاریخی شہر تدمر میں تین افراد کر تاریخی عمارتوں کے ستونوں کے ساتھ بارود سمیت باندھ کر دھماکے سے اڑا دیا۔
    انسانی حقوق کی تنظیم آبزورویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوئوں نے حال ہی میں تین یرغمالیوں کو تدمر شہر کی تاریخی عمارتوں کے ستونوں کے ساتھ بارود سمیت باندھا اور پھرانہیں دھماکے سے عمارتوں سمیت اڑا دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجو اپنے مخالفین کوموت کے گھاٹ اتارنے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کر رہے ہیں۔
    حال ہی میں انہوں نے تدمر کے آثار قدیمہ کو تباہ کرنے کے دوران تین افراد کو تین الگ الگ عمارتوں کے ستونوں کے ساتھ باندھا۔ ان کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد بھی باندھا گیا جس کے بعد انہیں دھماکے سے اڑایا دیا جس کے نتیجے میں نہ صرف تینوں افراد ہلاک ہوگئے بلکہ جن عماروں کے ساتھ انہیں باندھ کر دھماکہ کیا وہ بھی زمین بوس ہوگئیں

    تدمر کے ایک مقامی سماجی کارکن خالد لحمصی نے "اے ایف پی" کو بتایا کہ ستونوں کے ساتھ تین افراد کو باندھ کر ہلاک کرنے کے وقت کسی مقامی شہری کو وہاں نہیں بلایا گیا۔ عموما داعشی جنگجو مخالفین کو قتل کرتے وقت شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے لوگوں کو جمع کرکے مخالفین کو عبرت کا نشان بناتے ہیں۔ تاہم تدمرمیں مقامی شہریوں کو وہاں سے دور رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش نے تین افراد کو ستونوں سے بارود باندھ کر اڑا دیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top