• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین سے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ



    یورپی ملکوں میں قائم مختلف فلسطینی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔
    یورپی یونین سے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں یورپ میں سرگرم "فلسطین ڈاکٹر ایسوسی ایشن" پیش پیش ہے۔
    برلن میں فلسطین ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو دانستہ طورپر قتل کررہی ہے۔ فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد سڑکوں پر پھینک دیا جاتا ہے اور انہیں کوئی طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت تک نہیں دی جاتی۔ اس طرح زخمی فلسطینی تڑپ تڑپ کر جان دے دیتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین سے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top