اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ، اس وزارت کے نئے ترجمان کی حیثیت سے ، مرضیہ افخم کی جگہ، حسین جابر انصاری کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسین جابر انصاری اس وقت ایران کی وزارت خارجہ میں، مشرق وسطی کے شعبے کے سربراہ ہیں ۔
وزارت خارجہ کے اس عہدیدار کے بقول، جابر انصاری آئندہ دو ہفتے میں باضابطہ طور پر وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے کام کا آغاز کردیں گے- قابل ذکر ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کی موجودہ ترجمان محترمہ مرضیہ افخم ، اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی خاتون سفیر کی حیثیت سے ملیشیا میں ایران کے نئے سفیر کا عہدہ سنبھالیں گی ۔
0 comments:
Post a Comment