آج منگل کے دن سعودی عرب نے اعلان کیا ہے یمنی گولہ باری کی وجہ سے نجران شہر میں 2 ہلاک اور 3 زخمی ہوے ۔
شہر دفاع کے ترجمان لفٹینٹ کرنل علی شہرانی نے سعودی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ آج صبح 8 بجے کے قریب یمن کی طرف سے مارٹر گولوں کی فائرنگ سے نجران شہر میں دو شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوے ۔
سعودی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ میں یمنی کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ سے نجران اور جازان کے شہری ہلاک ہوے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment