نومنتخب ارکان نیشنل پارٹی چھوڑ کر کنگز پارٹیوں میں شامل
ہوئے تھے
مصر میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخاب کے پہلے مرحلے
کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سے بہت سے حلقوں کی امیدیں بر آئیں جبکہ متعدد دیگر
انتہائی صدمے سے دوچار ہیں۔
پہلے
مرحلے کے اب تک سامنے آنے والے نتائج میں حسنی مبارک کی کالعدم 'نیشنل پارٹی' چھوڑ
کر دوسری جماعتوں کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔ مصر کے
معزول مرد آہن حسنی مبارک کی نیشنل پارٹی کالعدم کو خیرباد کہہ کر دوسری جماعتوں کے
ٹکٹ پر پارلیمنٹ میں اپنی سیٹیں پکی کرنے والے 84 خوش قسمت افراد کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یہ جہاں دیدہ سیاست دان ماضی میں حسنی مبارک کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہوا کرتے
تھے۔
0 comments:
Post a Comment