• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 28, 2015

    تحریک انتفاضہ، 27 اکتوبر کو تین فلسطینی نوجوان شہید 50 زخمی



    فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ منگل کے روز بہ مطابق 27 اکتوبر کواسرائیلی فوج کی فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کریک ڈائون میں پچاس سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
    وزارت صحت کی جانب سےجاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی عزالدین شعبان ابو شخدم کو جنوبی بیت لحم میں غوش عتصیون یہودی کالونی کے قریب "مجمع" چوک میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ دوسرے فلسطینی  شادی نبیل القدسی کو الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے مقام پرشہید کیا گیا۔ الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تحریک انتفاضہ، 27 اکتوبر کو تین فلسطینی نوجوان شہید 50 زخمی Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top