ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ٹیلیفون پر رابطہ برقرار کرتے ہوئے بحران شام کے سیاسی حل کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے پیر کے روز ٹیلیفون پر ہونے والی اپنی گفتگو میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین نے شام کے مسائل کے سیاسی حل سے متعلق عمل کے آغاز اور اس سلسلے میں حالات بہتر بنانے منجملہ علاقے کے اہم ملکوں کی شراکت سے انجام پانے والی کوششوں پر بین الاقوامی حمایت میں یکجہتی پیدا کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی یہ دوسری گفتگو ہے جس میں علاقے کے اہم مسائل خاص طور سے شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے ہفتے کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو شام کے بارے میں حالیہ ویانا مذاکرات کے نتائج سے باخبر کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بھی بحران شام کے حل کے بارے میں تہران کے مواقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس ملک میں بحران کا خاتمہ کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی راہ حل میں شامی عوام کے بنیادی کردار کی ضرورت پر تاکید کی۔
0 comments:
Post a Comment