سعودی عرب کے وزیر
خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے
حامی جنگجوؤں کی طرف سے یمن میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے سے پیدا ہونے والا
بحران عرب اتحادی فوج کو ملنے والی سلسلہ وار کامیابی کے بعد آخری مرحلے میں داخل
ہو گیا ہے۔
عادل الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں
امید ہے کہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ملنے والے اقتصادی فوائد کو
معاندانہ پالیسیوں کی ترویج کے بجائے ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف کرے گا۔
0 comments:
Post a Comment