• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    اسرائیلی عدالت سے13 سالہ فلسطینی بچے پر اقدام قتل کے الزام میں فرد جرم عاید



    اسرائیل کی مرکزی عدالت نے تیرہ سال کی عمرکے ایک فلسطینی بچے احمد مناصرہ پر دو مرتبہ اقدام قتل کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔ آئندہ چند روز میں بچے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    خیال رہے کہ احمد مناصرہ نے چند روز قبل اپنے کزن حسین مناصرہ کے ہمراہ اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد مسجد اقصی میں جانے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی فوجیوں نے ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں حسین مناصرہ شہید اور احمد زخمی ہوگیا تھا۔ احمد ابھی تک ایک اسپتال میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں زیرعلاج ہے مگردوسری جانب اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی چلا دیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی عدالت سے13 سالہ فلسطینی بچے پر اقدام قتل کے الزام میں فرد جرم عاید Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top