• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    بشار کے مستقبل پر بات 'سرخ لکیر' ہو گی: ایران


    ایران نے آج بروز جمعہ شام کے بحران کے حل کے سلسلہ میں ویانا کے مقام پر ہونے والی عالمی کانفرنس سے قبل ہی اپنی نیت کا فیصلہ سنا دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکرات میں بشارالاسد کے سیاسی مستقبل پر بات کرنا بھی "سرخ لکیر" سمجھا جائے گا۔
    ایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی نائب وزیرخارجہ حسین عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران میں شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تو کئی باربات کی ہے۔ مگر ہم ایسی کسی بات کا حصہ نہیں بنیں گےجس میں صدر بشارالاسد کے سیاسی مستقبل پر کوئی مک مکا کیا جا رہا ہوگا۔
    ایرانی نائب وزیرخارجہ نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جہ پوری دنیا کا موقف ہے کہ ایران کئی ملکوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور فرقہ وارانہ قتل عام میں ملوث ہے۔ عراق اور شام اس کی واضح مثالیں موجود ہیں۔ لبنانی حزب اللہ بھی ایران کا ایک آلہ کار ہے جسے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    حسین عبداللھیان نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں بشارالاسد کے سیاسی مستقبل پر بات چیت "سرخ لکیر" سمجھی جائے گی۔ دشمن بشارالاسد کو شام کی سیاست سے "مائنس" کرنا چاہتا ہے۔ شام کا کون حکمراں ہونا چاہیے کون نہیں۔ اس کا فیصلہ باہر بیٹھی قوتوں کے بجائے شامی قوم کو دیا جانا چاہیے۔ شامی عوام فیصلہ کریں کہ وہ بشارالاسد کو اپنا صدر مانتے ہیں یا نہیں ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بشار کے مستقبل پر بات 'سرخ لکیر' ہو گی: ایران Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top