یمن میں باغیوں کے
زیراثر شہر تعز میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے لڑنے والی فورسز اور سرکاری فوج
کو پہلی بار جدید ہتھیار، ٹینک شن اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے
"ٹائو" طرز کے راکٹ بھی مہیا کیے گئے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے
محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تعز شہر میں اسلحہ اور گولہ
بارود کی تازہ سپلائی ہوائی جہازوں کے ذریعے اتاری گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعز میں
القصر کے مقام پر موجود حوثی باغیوں پر جدید ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملے کیے گئے
جس پر دشمن حیران رہ گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment