• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    ویانا مذاکرات شام کو تباہی سے بچانے کا موقع ہیں:جان کیری



    امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ ویانا میں شام میں جاری خانہ جنگی پر ہونے والے مذاکرات سے تنازعے کا کوئی فوری حل تو برآمد نہیں ہوگا لیکن یہ امید کا ایک موقع ضرور ہیں۔
    انھوں نے ویانا روانہ ہونے سے قبل مشرق وسطیٰ پالیسی سے متعلق تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''شام میں تنازعے کے حل کے لیے پیش رفت کوئی آسان نہیں ہوگی ،یہ خودکار طریقے سے بھی نہیں ہوگی مگر سیاسی حل کی راہ کھولنے کے لیے یہ سب سے بہترین موقع ہے''۔
    انھوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت شام میں جو چیلنج درپیش ہے،وہ جہنم کی جانب جانے والے راستے سے کم نہیں۔انھوں نے کارنیگی وقف برائے بین الاقوامی امن کے زیر اہتمام مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں شامی صدر بشارالاسد کا اتحادی ملک ایران پہلی مرتبہ شرکت کرے گا اور ان کا فوجی پشتی بان روس بھی ان مذاکرات کا حصہ ہوگا۔
    امریکا کی روس کے ساتھ حالیہ دنوں میں روسی طیاروں کے شام میں اعتدال پسند باغی گروپوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے پر کشیدگی بھی چل رہی ہے لیکن اس کے باوجود مسٹر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا اور روس شام میں جاری بحران میں بہت سے امور میں یکساں موقف کے حامل ہیں اور وہ ایک متحد اور سیکولر شام چاہتے ہیں جہاں شہریوں کو انتخابات کے ذریعے اپنے لیڈر کے انتخاب کا موقع ملے۔

    انھوں نے کہا:''ہم نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ شامی تنازعے کے سیاسی حل کی صورت ہی میں ملک کو بچایا جاسکتا ہے اورمطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں''۔ ان کا کہنا تھا کہ ''صرف ایک شخص بشارالاسد کو امن کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے''۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا مذاکرات شام کو تباہی سے بچانے کا موقع ہیں:جان کیری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top