• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 31, 2015

    اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے کچل ڈالا، صحافیوں ، طبی عملے پرتشدد



    فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قصبے البیرہ میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک راہ گیر فلسطینی نوجوان پر جیپ چڑھا دی۔ زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کو مزید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے البیرہ میں صحافیوں اور طبی عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
    الاقصیٰ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو دانستہ طورپر گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی۔ زخمی ہونے کے بعد اسے صہیونی فوجیوں نے وہیں پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گرفتار کرلیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان گاڑی تلے کچل ڈالا، صحافیوں ، طبی عملے پرتشدد Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top