• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 28, 2015

    مصر :پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی دوبارہ پولنگ



    مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے دوبارہ ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔گذشتہ ہفتے پہلے مرحلے کے لیے منعقدہ پولنگ میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی تھی جس کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
    مصر کی پانچ سو چھیانوے ارکان پر مشتمل پارلیمان کے انتخاب کے لیے پہلے مرحلے میں مصر کے ستائیس میں سے چودہ صوبوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے اور ان میں ووٹ ڈالنے کی شرح صرف 26.6 فی صد رہی تھی۔
    آج منگل کو بھی ووٹ ڈالنے کی شرح میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے کیونکہ بیشتر پولنگ اسٹیشن خالی نظر آئے ہیں اور وقفے وقفے سے اکا دکا ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے آ رہے تھے۔پولنگ عملہ ووٹروں کی بڑی تعداد میں آمد کا منتظر ہی رہا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر :پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی دوبارہ پولنگ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top