• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    عراق میں جلاوطن ایرانی باغیوں پر راکٹ حملے میں ’23 ہلاک‘

    عراقی اور ایرانی حکام کے مطابق عراق میں ایک سابق فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک جلاوطن ایرانی تنظیم کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔
    سازمان مجاہدين خلق ايران کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ ان کے 20 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔
    بغداد ہوائی اڈے کے قریب واقعہ کیمپ لبرٹی نامی سابق امریکی اڈے پر کم از کم 15 میزائل داغے گئے۔
    تاحال کسی بھی شخص یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
    خیال رہے کہ ایران کی سازمان مجاہدين خلق ايران (پی ایم او آئی) نامی تنظیم سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے جلاوطنی میں ہے۔
    اس سے قبل دسمبر 2013 اور فروری 2013 میں بھی لبرٹی کیمپ میں راکٹ داغے گئے تھے۔
    جبکہ سنہ 2011 میں پی ایم او آئی کے باغیوں پر عراقی فوجیوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
    سازمان مجاہدين خلق ايران کو ایران اور امریکہ دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔
    اس تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’رات میں اندھیرے کی وجہ سے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

    جبکہ 23 ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق میں جلاوطن ایرانی باغیوں پر راکٹ حملے میں ’23 ہلاک‘ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top