ترکی میں پولیس نے منگل کو علی
الصباح مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دولتِ اسلامیہ عراق وشام داعش سےوابستہ
کم سے کم تیس مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترکی کی دوغان نیوز ایجنسی کی
رپورٹ کے مطابق پولیس نے وسطی شہر قونیہ میں داعش سےوابستہ گروہ کے مکانوں پر چھاپہ
مار کارروائیاں کی ہیں اور وہیں سے مشتبہ جنگجوؤں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس علاقے
میں مزید مشتبہ جنگجوؤں کی تلاش میں ابھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے
سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف
کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
0 comments:
Post a Comment