• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    بیت المقدس سنگ باری سے یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک زخمی


    فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کی جانب سے پتھرائو کے نتیجے میں مشہور یہودی شدت پسند رہ نما یہودا گلیک زخمی ہوا ہے اور اس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
    یہودی شدت پسند ربی کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ الخلیل کے قریب "حلحول" کے مقام سے گذرتے ہوئے بیت المقدس میں جارہا تھا۔ سنگ باری سے یہودا گلیک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم پولیس کسی فلسطینی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بیت المقدس سنگ باری سے یہودی مذہبی پیشوا یہودا گلیک زخمی Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top