• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    شامی شہر دوما کے بازار پر شامی فوج کا میزائل حملہ


    انسانی حقوق کی ایک آبزرویٹری نے بتایا کہ شامی فوج نے جمعہ کے روز دمشق کے نواحی شہر دوما کے ایک بازار پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 40 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو ٹیلی فون پر بتایا کہ "شامی فوج نے دوما کے بازار پر 12 میزائل داغے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 40 افراد ہلاک جبکہ ایک سو زخمی ہوئے ہیں۔

    دوما میں آبزرویٹری کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے کوراڈی نیشن ڈیسک نے بتایا بازار پر 11 میزائل گرے۔ سرکاری فوج نے دوما شہر کے ایک بھرے عوامی بازار کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔ انقلاب کوارڈی نیشن یونین نے دعوی کیا کہ حملے میں 45 افراد مارے گئے اور دسیوں زخمی ہوئے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی شہر دوما کے بازار پر شامی فوج کا میزائل حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top