• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 30, 2015

    ویانا میں شامی تنازعے پر مذاکرات ،17 ممالک کی شرکت


    شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔ان مذاکرات میں سترہ ممالک کے مندوبین کے علاوہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے عہدے دار شرکت کررہے ہیں۔
    شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کا کوئی نمائندہ ان مذاکرات میں شریک نہیں ہے اور نہ شامی حزب اختلاف اور حکومت مخالف مسلح باغی گروپوں کو اس بات چیت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
    ویانا مذاکرات میں ترکی ،اٹلی ،برطانیہ ،لبنان ، ایران ،اردن ،روس ،سعودی عرب ،عراق ،مصر،جرمنی ،قطر ،فرانس ،متحدہ عرب امارات ،اومان ،امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ یا اعلیٰ حکومتی نمائندے شریک ہیں۔وہ شامی تنازعے کا کوئی سیاسی حل تلاش کرنے کی غرض سے دوطرفہ اور کثیر فریقی سطح پر بات چیت کررہے ہیں۔

    شام میں گذشتہ ساڑھے چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ایران اس طرح کے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں شریک ہے۔اس سے پہلے اس کو شامی صدر بشارالاسد کی طرف داری اور جنگ زدہ ملک میں فوجی مداخلت کی وجہ سے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا جاتا رہا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا میں شامی تنازعے پر مذاکرات ،17 ممالک کی شرکت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top