• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, October 31, 2015

    ویانا مذاکرات ختم، بشارالاسد کی گُتھی نہ سلجھ سکی!


    گذشتہ روز ویانا میں آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے شام کے تنازعہ کے حل کے سلسلے میں مذاکرات بغیر کسی نتیجے تک پہنچے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ بعض امور پر فریقین میں اتفاق دیکھا گیا مگر بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران مذاکرات کا ایک اور دور بھی ہو گا۔
    ویانا مذاکرات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان_کیری نے کہا کہ امریکا اور روس، شام کو بحران سے نکالنے کے لیے سفارتی اور سیاسی مساعی جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ نیز شام کی سالمیت کے ساتھ اس کے سیکولر تشخص کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کی اقتدار سے فوری سبکدوشی ہوتی ہے یا نہیں مگر امریکا، شام کے تمام اداروں کو باقی رکھنا چاہتا ہے۔ اس پر روس کا بھی اتفاق ہے مگر صدر اسد کے سیاسی مستقبل کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا مذاکرات ختم، بشارالاسد کی گُتھی نہ سلجھ سکی! Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top