• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    شام میں ہلاک 20 ایرانی فوجیوں کے اشتہار کی اشاعت


    ایرانی اخبارات اور نیوز ویب پورٹلز نے رواں ماہ کے دوران شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے 20 فوجی افسروں اور سپاہیوں کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹر شائع کیا ہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
    خبر رساں ایجنسی"مشرق" کے ڈیزائن کردہ پوسٹر میں اکتوبر میں شام میں مختلف مقامات پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام شامل ہیں۔ پوسٹر پر فرشاد حسونی زاداہ، حمید مختار بند، نادر حمید دیلمی، مسلم خیزاب، ھادی شجاع، مہدی عل دوست، محمد استحکامی جھرمی، مجید صانعی، کمیل قربانی، حسن احمدی، مجتبیٰ کرمی، رسول بورمراد، امین کریمی، رضا دارمرودی، عبداللہ باقری، میلاد مصطفوی، مصطفیٰ صدر زادہ، سجاد طاھرنیا، محمد ظہیری اور روح اللہ عمادی کے نام اور تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
    ایرانی ذرائع ابلاغ میں کچھ دوسرے فوجیوں کے نام بھی مقتولین کے طور پر لیے جاتے رہے ہیں مگر اس پوسٹر میں ان کا ذکر نہیں۔ رواں ماہ میں رضا خاوری، بویا ایزدی اور وحید نومی کو بھی باغیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں شامل بتایا گیا تھا۔

    یہ پوسٹر ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ سنہ 2011ء کے بعد سے اب تک شام میں پاسداران انقلاب کے 400 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں کچھ تو باضابطہ فوجی تھے تاہم کچھ کا تعلق پاسداران انقلاب کی نجی ملیشیا کے ساتھ تھا۔ جو پچھلے پانچ سال کے دوران صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں ہلاک 20 ایرانی فوجیوں کے اشتہار کی اشاعت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top