فلسطین میں
تحریک انتفاضہ کے 28 ایام میں اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں
کی تعداد 65 ہوگئی ہے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 11 صہیونی بھی ہلاک
ہوگئےہیں۔
القدس اسٹڈی
سینٹر کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے شروع سے 28 اکتوبر
بروز بدھ تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 65 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ گذشتہ
روز تل الرمیدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں الخلیل شہر میں تل رمیدہ
کے مقام پر ایک 23 سالہ فلسطینی اسلام رفیق عبیدو جام شہادت نوش کرگیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment