• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 29, 2015

    تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 32 فلسطینی گرفتار



    فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 32 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔
    صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغربی قصبے النبی الصالح سے ایک یونیورسٹی کی طالبہ رولا حسن التمیمی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ 26 سالہ رولا حسن القدس اوپن یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 32 فلسطینی گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top