برطانیہ کی
اسرائیل نواز حکومت کو ایک بارپھر پارلیمنٹ کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ برطانیہ
کےکئی سرکردہ سیاست دانوں اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حکومت کی فلسطین سے متعلق خارجہ
پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے پالیسی میں موثر تبدیلی کا مطالبہ
کیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ
کے ایک دیرینہ رکن اور سرکردہ سیاست دان "جیرالڈ کوفمان" نے لندن میں
"مرکز برائے حق واپسی" نامی تنظیم کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب میں
حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن حکومت صہیونی لابی کے زیراثر ہے۔
حکومت کے تمام اہم فیصلوں اور خارجہ پالیسی پر صہیونی لابی کھل کر اثر انداز ہو رہی
ہے۔ انہوں نے حکومت سے فلسطین سے متعلق روا رکھی گئی موجودہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے
غیرمعمولی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment