اسرائیلی فوج
نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں منگل کے روز تلاشی کی
کاررروائیوں میں درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا
ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے کم سے کم 40 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
انسانی حقوق
کی تنظیم" مرکز احرار" کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل
میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے کم سے کم 10 فلسطینوں کو حراست میں لیا۔ ان میں
چار فلسطینی بیت ام سے گرفتار کیے گئے۔ ان کی شناخت نبیل حماد انو ماریہ، مہاب ابراہیم
عیسیٰ بحر، محمد عایش خلیل ابو ماریہم موید عاید خلیل ابو ماریہ کی شناخت کی گئی ہے۔
ان کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
0 comments:
Post a Comment