• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, October 27, 2015

    نجران مسجد کا سعودی بمبار شام سے لوٹا تھا


    سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان نے گذشتہ روز نجران کی مسجد المشھد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 35 سالہ حملہ آور سعد سعید سعد الحارثی سعودی شہری تھا۔
    'العربیہ' کو اپنے سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے حملہ آور کا تعلق سعودی عرب کے پرفضا مقام الطائف سے تھا۔ وہ شام سے واپسی پر غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب داخل ہوا۔ وہ اپنے اہل خانہ سے چھپ کر چار برس شام میں داعش کے ساتھ گزار کر آیا تھا۔
    خودکش حملہ آور کے والد نے جمادی الاول 1433ھ حکومت کو اپنے بیٹے سعد کی سعودی عرب سے لبنان اور پھر وہاں سے شام جانے کی اطلاع دی تھی۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نجران مسجد کا سعودی بمبار شام سے لوٹا تھا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top