• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, October 27, 2015

    شامی فوجی اہلکار کو داعش نے ٹینک تلے زندہ کچل ڈالا


    دولت اسلامی داعش" کہلوانے والے شدت پسند گروپ نے شام میں صدر بشارالاسد کے ایک یرغمال بنائے گئے فوجی اہلکار کو ٹینک تلے کچل کر ہلاک کر دیا۔
     شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے ولے ادارے "آبزرویٹری" کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے انٹرنیٹ پر ایک فوٹیج اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں ایک شامی فوجی کو ٹینک تلے کچل کر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ٹینک کے نیچے کچلنے سے قبل نارنجی لباس میں ملبوس 19 سالہ اسدی فوجی اپنا تعارف عمار زیدان کے نام سے کرا رہا ہے۔ اس کا آبائی شہر اللاذقیہ اورقصبہ سیانو بتایا گیا ہے۔

    مقتول شامی فوجی داعش کو دیے گئے اپنے اقبالی بیان میں بتاتا ہے کہ اس نے شامی فوج میں بھرتی ہونے کے بعد فضائی انٹیلی جنس کی زیرنگرانی تربیت حاصل کی اور فوج کے ساتھ کام کرنے کا حلف اٹھایا۔ عسکری تربیت کے بعد مجھے حقل الشاعر کے مقام پر لڑائی کے لیے بھیجا گیا۔ میں سات ماہ وہاں رہا۔ وہاں سے جزل کے مقام پر منتقل کیا گیا جہاں چار دن گذارے، جس کے بعد دولت اسلامی نے مجھے یرغمال بنا لیا۔ گرفتاری کے وقت میں جزل کے مقام پر تھا۔ میری ذمہ داری ٹینک چلانا تھی۔ میں نے داعش کے کئی فوجیوں کو ٹینک تلے کچل ڈالا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شامی فوجی اہلکار کو داعش نے ٹینک تلے زندہ کچل ڈالا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top