• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 1, 2015

    اسلحہ سمگلنگ کی ایرانی کوشش مایوسی کی دلیل ہے: عسیری


    سعودی وزیر دفاع کے دفتر سے وابستہ مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ یمن کی نئی حکومت کے خلاف برسرپیکار حوثی باغیوں کو اسلحہ سمگل کرنے کی ایرانی کوشش باغیوں کی صفوں میں انتشار و پریشانی کا مظہر ہے کیونکہ انہیں ملک میں بتدریج استحکام نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا ایک سال سے جاری 'منصوبہ' کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔
    اتحادی فوج کی جانب سے بحیرہ عرب میں اسلحہ سے لدی ایرانی کشتی پر اتحادی فوج کے قبضے کے چند ہی گھنٹوں بعد 'العربیہ' کے برادر ہیڈ لائنز نیوز چینل 'الحدث' سے بات کرتے ہوئے جنرل عسیری نے کہا کہ اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے لئے ایران سے اسلحہ سمگلنگ کی ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، انہوں نے دعوی کیا کہ اتحادی فوج نے اسی ضمن میں کچھ مزید کارروائی بھی کی ہے تاہم انہوں نے فوری طور پر اس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
    جنرل عسیری نے بتایا کہ اتحادی افواج کی جانب سے اس سال مارچ کے اواخر میں یمنی پانیوں میں آزادنہ نقل وحرکت پر پابندی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایرانی کشتی کے ذریعہ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش کی گئی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسلحہ سمگلنگ کی ایرانی کوشش مایوسی کی دلیل ہے: عسیری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top